میدک ایریا ہاسپٹل میں کورونا ٹیسٹنگسنٹر کا افتتاح

   

حکومت اور وزیراعلیٰ عوام کی سہولت کی خاطر ہر ضلع میں ایک سنٹر قائم کریں گے ، رکن اسمبلی کا خطاب

میدک 12 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مستقر میدک کے ایریا ہاسپٹل میں آج ایم پدمادیویندر ریڈی ایم ایل اے میدک کے ہاتھوں عوام کے سخت احتجاج کے دوران مہلک مرض کورونا وائرس ( کووڈ 19) کے ٹسٹنگ سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ پدمادیویندر ریڈی رکن اسمبلی میدک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہلک مرض کورونا وائرس ( کووڈ 19 )کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے باعث حکومت اور وزیر اعلی کے سی آر نے عوام کی سہولت کی خاطر ہر ضلع میں (کووڈ 19 )کے مریضوں کیلئے ٹسٹنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔اس خصوص میں آج ضلع مستقر میدک کے سرکاری ہاسپٹل میں بھی( کووڈ 19 ٹسٹنگ سنٹر ) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ضلع کے ضرورت مند عوام اس سے استفادہ کرسکیں۔ بار بار حیدر آباد گاندھی ہاسپٹل جانے کی تکلیف نا ہوں ۔اس سنٹر سے ہاسپٹل کے قریب رہینے والے عوام کو کوئی نقصان نہیں ہوگا عوام کو چاہئے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدام پر عمل کریں ۔ ضلع کلکٹر میدک کے دھرما ریڈی نے کہاکہ 78 لاکھ روپئے کی لاگت سے مستقر میدک میں عوام کی سہولت کی خاطر کووڈ 19 ٹسٹنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سنٹر میں روزانہ 32 مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس ( کووڈ 19) کی روک تھام کے لئے سب سے اہم احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جیسے سماجی فاصلہ ۔ چہرے کو ماسک ۔ صاف صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ بے ضرورت گھروں سے باہر ناکلیں ۔گھروں میں بھی سماجی فاصلہ پر عمل کریں ۔ان تمام احتیاطی تدابیر کے ذریعہ ہی مہلک مرض کورونا وائرس سے بچ سکتیں ہیں ۔اس تقریب میں ٹی چندراپال چیرمین بلدیہ میدک ۔ لا ونیا ریڈی ضلع پریشد وائس چیرمین میدک ۔ ایم دیویندر ریڈی افکو ڈائرکٹر ۔ ڈاکٹر وینکٹیشوار راو ڈی ایم ڈی ایچ او ضلع میدک ۔ ڈاکٹر نوین ۔ ڈاکٹر پی سی شیکھر ۔ ڈاکٹر شیوادیال ۔سید عمر محی الدین ۔ غوث قریشی سابق رکن بلدیہ میدک ۔ لنگا ریڈی ۔آر اشوک ۔ ایم گنگا دھر صدر ٹائون میدک ٹی آر ایس ۔کے علاوہ دیگر نے شرکت کی پولیس کی جانب میدک ٹائون سرکل انسپکٹر کے وینکٹیاکی نگرانی میں پولیس کا وسیع تر بند و بست کیا گیا تھا ۔