میدک ایریا ہاسپٹل کو کورونا سنٹر کی منظوری پر کانگریس قائدین کی مخالفت

   

Ferty9 Clinic

میدک 9 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے سینئر کانگریسی قائد و ڈی سی سی ضلع میدک پارٹی ترجمان و رکن بلدیہ وارڈ نمبر 6 میدک مسٹر ایم انجنیلو نے آج میدک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے مستقر میدک کے ایریا ہاسپٹل میں متحدہ ضلع میدک کے کورونا سنٹر کی منظوری کی سخت مخالفت کی اور اس کو ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راو کی بہت بڑی سازش قرار دیا ضلع سدی پیٹ اور ضلع سنگاریڈی کے عوام کو محفوظ رکھتے ہوئے میدک ٹائون کے قلب شہر میں واقع سرکاری دواخانہ میدک میں متحدہ ضلع میدک کے کورونا سنٹر کو منظور کرتے ہوئے میدک کے عوام کے ساتھ ذبردست دھوکہ کر رہے ہیں ۔اس کورونا سنٹر میں متحدہ ضلع میدک کے اضلاع سدی پیٹ اور سنگاریڈی اور میدک کے کورونا وائرس کووڈ 19 سے متاثرہ عوام کا معائنہ کیا جائیگا اور اور شدید متاثرہ مریضوں کا علاج بھی یہی کیا جائیگا جس کا راست بالراست اسرا ہاسپٹل کے قریب رہنے والی بستی کے عوام پر ہوگا سونے پے سہاگہ میدک ایریا ہاسپٹل کے قریب گنجان آبادی ہے ۔ میدک ایریا ہاسپٹل میں متحدہ ضلع میدک کے کورونا سنٹر کی منظوری سے میدک کے عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ۔مسٹر ایم انجنیلو نے وزیر ٹی ہریش راو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میدک کو ایک پسماندہ ضلع میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ ضلع سدی پیٹ اور ضلع سنگاریڈی کو بھاری پیمانے پر ترقیاتی پراجکٹ منظورکرا تے ہوئے ترقیاتی اضلاع میں سر فہرست بنا رہے ہیں ۔ ضلع سنگاریڈی میں ایک میڈیکل کالج ہے وہ بھی شہر سے دور یہاں پر کورونا سنٹر منظور کیا جا سکتا ہے اور اسی طرح ضلع سدی پیٹ میں بھی دو میڈیکل کالج ایک سرکاری اور ایک خا نگی میڈیکل کالیج ہے ۔یہاں پر بھی متحدہ ضلع میدک کا کورونا سنٹر منظور کرایا جاسکتا ہے۔ تمام سہولتوں کے باوجود مہلک مرض کورونا وائرس کووڈ 19 کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے معائنہ( ٹسٹوں ) کیلئے کورونا سنٹر میدک کو منظور کرنا میدک کے عوام کے ساتھ سخت نا انصافی اور دشمنی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع سنگاریڈی میں ایک میڈیکل کالج اور ضلع سدی پیٹ میں دو میڈیکل کالج ایک سرکاری اور ایک خانگی اس کے باوجود میدک کے ایریا ہاسپٹل میں مہلک مرض کورونا وائرس کووڈ 19 سے متاثرہ علاج کیلئے متحدہ ضلع میدک کے کورونا سنٹر کی میدک میں منظوری انتہائی افسوس کی بات ہے ۔ فوری اس کو رونا سنٹر کو میدک سے دوسرے مقام کو تبدیل کر نے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے میدک بند کی بھی اپیل کی جائے گی۔