میدک۔ 22 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں خزانہ محکمہ کے معاون ڈائریکٹر ،AD ٹریژر (FAC)کی حیثیت سے انیل کمار مراٹی نے جمعرات کے روز کلکٹر میدک راہول راج سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔اور انھیں گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریژری کے تمام امور شفاف انداز میں انجام دیے جائیں گے اور عہدیداروں و عملے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ خدمات انجام دی جائیں گی۔ بعد ازاں محکمہ خزانہ کے عملے نے انیل کمار مراٹی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈپٹی ٹریڑری آفیسر ایس وینگوپال، جونیئر اکاؤنٹنٹ یادگیری کے علاوہ دیگر عملہ موجود تھے۔