میدک : 28اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس کے اقتدار پر آنے پر پوری ریاست میں دوبارہ برقی بحران شروع ہوگا ۔ رائے دہندوں کو چاہیئے کہ بی آر ایس کو تیسری بار اقتدار پر لائیں ، ورنہ بی آر ایس کی جانب سے احیاء کردہ تمام فلاحی اسکیمات بھی بند ہوسکتے ہیں ۔ امیدوار بی آر ایس سیٹنگ ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی میدک کے حویلی گھن پور ، گنگا پور ، شنما پور ، اسکول تانڈہ ، پاتور اور دیگر گرام پنچایتوں کا احاطہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ پاتور میں انتخابی مہم کے دوران پدما ریڈی کو مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ محض پولیس کے ساتھ ہونے سے مخالفین نے خاموشی اختیار کرلی ۔ اس موقع پر ہنمنت ریڈی ، مانک ریڈی ، لاونیا ریڈی ، انجا گوڑ ، ایس سائیلو ، ایم انجنیلو ، زبیر مہتاب کے علاوہ دیگر کارکنوں نے شرکت کی ۔