میدک تا کاچی گوڑہ پاسنجر ٹرین کا 23 ستمبر کو آغاز

   

میدک: 14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک تا کاچی گوڑہ براہ اکناپیٹ پاسنجر ٹرین کا 23 ستمبر سے آغاز ہوگا۔ اس نئی ریلوے لائین پر ٹرائل کے کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ فرٹالائزرس و دیگر اشیاء کی منتقلی کے لیے ٹرین چلائی جارہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ریاستی حکومت نے یہاں ایک پوائنٹ قائم کیا ہے۔ ریلوے جنرل منیجر (سائوتھ سنٹرل ریلوے) مسٹر ارون کمارجین نے میدک ریلوے اسٹیشن پر یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ میدک تا اکنا پیٹ 17 کیلومیٹر جس میں لکشما پور، شمنا پور ریلوے اسٹیشن ہوں گے۔ اس طرح 23 ستمبر کو میدک اسٹیشن پر ریزرویشن کائونٹر کا بھی افتتاح ہوگا۔ مسٹر جین نے بتایا کہ 23 ستمبر کو ڈپٹی یونین منسٹر رائو دھنوے، مرکزی ٹورزم منسٹر کشن ریڈی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ ان کے ہمراہ ریلوے ڈیویژن منیجر چندرائن، چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر نیرج اگروال، ریلوے ایس پی چٹوپادھیائے، میدک ریلوے اسٹیشن منیجر مسٹر ہیمنت کمار بھی موجود تھے۔ تمام عہدیداروں نے اسٹیشن کا مکمل معائنہ فرمایا۔