میدک 12 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی ضلع ترجمان و رکن بلدیہ وارڈ نمبر 6 ایم انجنیلو نے آ ج ضلع ایڈیشنل کلکٹر میدک جی نا گیش ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے میدک ٹائون کے عوام کی جانب سے ایک تحریری یاد داشت پیش کرتے ہوئے سرکاری دواخانہ میدک میں متحدہ ضلع مید ک کے کورونا وائرس کوویڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کے ٹسٹوں کے لیاب ( کورونا ٹسٹ سنٹر )کی منظور کوفوری منسوخ کرتے ہوئے اس کو دوسرے مقام کو منتقل کر نے کا مطالبہ کیا گیا ۔ کیوں کہ سرکاری دواخانہ میدک قلب شہر میں واقع ہے ہاسپٹل کے اطراف گنجان آبادی رہتی ہے اس مہلک مرض کی وبا ء کا راست اسر یہاں رہنے والی عوام کو ہوسکتا ہے ۔ کیوں کہ اس( کوروناٹسٹ سنٹر ) کومتحدہ ضلع میدک کے تقریبا 10 تا12 اسمبلی حلقوں کے متاثرہ عوام اور مریضوں کی آمدرفت ہوتی ہے اس سے میدک کے عوام میںشدید برہمی اور تشویش پائی جاتی ہے جبکہ یہاں سے زیادہ سہولت دیگر مقامات ضلع سنگاریڈی اور سدی پیٹ میں موجود ہے او ر میڈیکل کالیجس بھی ہیں اس کے باجود میدک ٹائون کے قلب شہر میں واقع سرکاری دواخانہ میدک میں (کورونا ٹسٹ سنٹر ) کو قائم کیا جانا میدک کے عوام کے ساتھ سرا سر نا انصافی قرار دیا جا رہا ہے ۔جبکہ ترقیاتی کوموں میں ؎میدک کو نظر انداز کرتے ہوئے سنگاریڈی اور سدی پیٹ کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ۔میدک میں ایک بھی میڈیکل کالج نہیں ہے جبکہ سنگاریڈی میں ایک خانگی میڈکل کالج ہے اور سدی پیٹ میں دو میڈیکل کالیجس ایک سرکاری اور ایک خانگی ہے اس طرح میدک کو ترقیاتی کاموں میں سراسر نظر انداز کیا جارہاہے ۔