میدک زرعی مارکٹ کمیٹی کی تشکیل جدید ، بٹی جگپتی چیرمین نامزد

   

Ferty9 Clinic

میدک۔ریاستی حکومت نے میدک زرعی مارکٹ کمیٹی کی تشکیل جدید عمل میں لاتے ہوئے چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی میدک کی حیثیت سے ضلع میدک کے سینئر ٹی آر ایس قائد و سابق میونسپل چیرمین میدک مسٹر بٹی جگپتی اور وائس چیرمین زرعی مارکٹ کمیکٹی میدک شریمتی سی ایچ ساوتری ریڈی کو نامزد کیا ہے۔ اسی طرح محمد عماد علی ولد محمد صادق علی کے علاوہ مزید 8 تا10 افراد کو ڈائرکٹر میدک زرعی مارکٹ کمیٹی نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ بٹی جگپتی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی نامزدگی پر ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی ، سی مدن ریڈی رکن اسمبلی نرسا پور، افکو ڈائرکٹر ایم دیویندرر ریڈی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ جس بھروسہ کے ساتھ یہ عہدہ دیا گیا ہے اس میں کسی کوتاہی کے بغیر خدمات انجام دیتے ہوئے کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی کوشش کروں گا۔ مسٹر بٹی جگپتی کو میدک زرعی مارکٹ کمیٹی نامزد کرنے پر ٹی چندرا پال میدک بلدیہ چیرمین، سید عمر محی الدین ، غوث قریشی سابق رکن بلدیہ میدک نے مبارکباد پیش کی۔