میدک ضلع میں درجہ حرارت42.5ڈگری درج

   

حیدرآباد12مئی (یواین آئی)شمالی ساحلی اے پی کے بعض مقامات پر آئندہ پانچ دنوں کے دوران گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے ساتھ ساتھ 14تا16مئی کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔آئندہ 24گھنٹوں،14اور15مئی کے دوران جنوبی ساحلی اے پی میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔