میدک عدالت کی عمارت سے چھلانگ، ایک کی موت دیگر تین زخمی

   

خاندانی جھگڑوں پر اقدام، پولیس مصروف تحقیقات

حیدرآباد ۔ 29 جون (سیاست نیوز) میدک میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے مقامی عدالت کی عمارت سے کود کر خودسوزی کی کوشش کی جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میدک کے ایک خاندان میں جھگڑے کے بعد رامائم پیٹ منڈل کے لکشماپور گاؤں کے شوہر بیوی اور ان کے دو بچے ہفتہ کی رات میدک کورٹ کے کامپلکس کی عمارت سے چھلانگ لگادی۔ رمیہ نامی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ شوہر نوین ان کی دونوں بیٹیاں زخمی ہوگئے۔ چند سالوں سے میاں بیوی میں جھگڑے چل رہے تھے۔ چند دن قبل نوین نے اپنے سسرالی گھر میں مبینہ طور پر بارودی بم جو پٹاخے نما تھا، مکان پر پھینکا جس پر اس کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے جیل بھیجا تھا۔ ہفتہ کو نوین، رمیہ اور ان کی دونوں بیٹیاں سماعت کیلئے عدالت پہنچے۔ عدالت میں بھی دونوں نے جھگڑا کیا جس کے بعد رات 9 بجے عدالت کی عمارت کی بالائی سے یہ چاروں کود پڑے۔ اس اطلاع سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اطلاع ملتے ہی میدک ایڈیشنل ایس پی مہیندر اور ڈی ایس پی پرسناکمار نے مقام پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کی۔ش