میدک قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی

   

سنگاریڈی میں کانگریس کی پریس کانفرنس، رکن اسمبلی جگاریڈی کا خطاب

سنگا ریڈی ۔ جگاریڈی رکن اسمبلی سنگا ریڈی و ورکنگ پریسیڈنٹ کانگریس کمیٹی نے نرملا جگا ریڈی ضلع صدر کانگریس و امیدوارہ کانگریس متحدہ ضلع میدک قانون ساز کونسل کے ہمراہ سنگا ریڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ میدک ضلع کے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کو یقینی دیکھتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کے صدر چندرشیکھرراو گھبرا کر عوامی نمائندوں کو کیمپ منتقل کرنے میں مصروف ہیں اور ہریش راؤ وزیر یہ کام انجام دے رہے ہیں عوامی نمائندوں کی تائید کانگریس پارٹی کی طرف ہیں اگر قانون ساز کونسل انتخابات میں یہاں سے کانگریس کی کامیابی ہوتی ہے تو ٹی آر ایس حکومت گھبرا کر زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام انجام دے گی ٹی آر ایس پارٹی نے اپنے اقتدار میں کوئی خاص کام انجام نہیں دیے اور عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام رہے کانگریس پارٹی کے سابق دور میں جو کام انجام دئے گئے تھے ایسے ترقیاتی کام انجام دینے میں ٹی آر ایس اور بی جے پی حکومت ناکام ہے عوامی نمائندوں سے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کی تائید کرتے ہوئے متحدہ ضلع میدک کانگریس پارٹی کی امیدوارہ قانون ساز کونسل نرملا جگا ریڈی کو کامیاب بنائیں۔