میدک منڈلس کے صدور نشین کا اجلاس

   

میدک۔ ضلع میدک سے تعلق رکھنے والے منڈلس کے صدورنشین کا ایک اہم اجلاس آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقد ہوا ۔ سبھی کے مشوروں سے بااتفاق آراء ایک کمیٹی صدرنشین ایم پی پی سادھنا سمیتی کی تشکیل عمل میں آئی جس میں میدک ضلع کے حویلی گھن پور منڈل پریشد کے صدرنشین ایس نارائن ریڈی کو صدر معاون اور نرسا پور کے شیوم پیٹ منڈل پریشد کے صدرنشین کے ہری کرشنا کو صدر اسوسی ایشن منتخب کرلیا گیا۔ چندرا گوڑ نے بحیثیت الیکشن آفیسر خدمات انجام دی۔ اس طرح عہدیداروں میں پدا شنکرم پیٹ کے صدر نشین جنگم سرینو کو جنرل سکریٹری ، نائب صدر سوپنا وینکٹیشم، اے بھاگیہ لکشمی اور سرینواس کو منتخب کیا گیا۔پبلسٹی سکریٹری یمنا جئے رام ریڈی اور مشاورتی کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے انیل کمار ریڈی ، وی چندنا پرشانت ریڈی، نونیتا ووی، ونود ، درگا ریڈی، جیوتی، سریش نائیک، منجولا کاشی ناتھ، بھکشا پتی، سروجا سائیلو کا انتخاب عمل میں آیا اور سکریٹریز سی ایچ بپتا، درپت راجو ، خازن کمیٹی سروپا نریندر ریڈی کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر افکو ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی، سابق نائب صدر نشین بلدیہ میدک راگی اشوک، جی کشور،ویشوم، کونسلرس بلدیہ میدک موجود تھے۔