میدک میںموک ڈرل مشق

   

میدک /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہنی پریہ درشنی کی نگرانی میں میدک کے تاریخی چرچ آف ساؤتھ انڈیا مشن کمپاونڈ کے علاقے اور وائس رائے گارڈنس سدی پیٹ روڈ کے احاطہ میں ’’ دہشت گردانہ حملوں اور کارروائیوں کی صورت میں ان سائٹ ہنگامی تیاری کے طریقہ کار موک ڈال کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ضلع ایس پی میدک روہنی نے اس موقع پر بتایا کہ یہ مشق شام 5 بجے شروع ہوکر شب 10 بجے تک جاری رہی ۔ اس موک ڈرل میں تقریباً 50 اکٹوپس کمانڈوز 50 ضلعی پولیس کے عہدیدار کے علاوہ 100 اہلکاران پولیس نے حصہ لیا ۔ چرچ کے علاوہ اس طرح کی مشق دیگر مقامات پر بھی انجام دی گئیں ۔ اس پروگرام میں اکٹوپس DSP مسٹر ارون راجکمار ، میدک ڈی ایس پی مسٹر سیدلو اے ار ڈی ایس پی مسٹر سرینواس سرکل انسپکٹر میدک ٹاون مسٹر مدھو ، ریزرو انسپکٹر مسٹر ناگیشور راؤ اچھوت راؤ کے علاوہ ضلع پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔