میدک میں آج بند منانے کا اعلان

   

ہریش راؤ پر ضلع سے سوتیلا سلوک کا الزام : حفیظ الدین

میدک /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مسٹر محمد حفیظ الدین صدر بلال کانگریس میدک نے ریاستی وزیر صحت و فینانس ٹی ہریش راؤ کی جانب سے جاری کردہ ترقیاتی کام صرف سدی پیٹ اور گجویل میں کئے جائیں گے ۔ اس لئے کہ تلنگانہ تحریک میں صرف سدی پیٹ اور گجویل کی عوام نے کام کیا ہے ۔ ہریش راؤ کے اس بیان پر سخت تنقید کی اور کہا کہ تحریک میں سبھی کا برابر حصہ ہے ۔ حفیظ الدین نے کہا کہ عنقریب کانگریس پارٹی کا ایک وفد ریاست کی گورنر سے ملاقات کرکے وزیر صحت ہریش راؤ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ابتداہی سے حلقہ میدک کی ترقی کیلئے ہریش راؤ کی ذہنیت سوتیلی ماں کی طرح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہریش راؤ کے اس بیان کو لے کر اور میدک میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں نہ لانے پر کانگریس پارٹی نے 14 ستمبر کو میدک ضلع بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے اور عوام سے میدک بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ بند کو کامیاب بنانے سے متعلق پمپلیٹس کی رسم اجرائی بھی عمل میں آئی ۔ اس موقع پر رکن الیکشن منیجمنٹ کمیٹی مسٹر سپرابھات راؤ رکن پی سی سی مسٹر ایم بالکرشنا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔