میدک۔/27 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک آر ٹی سی ڈپو کے ایک کنڈکٹر میسیا نے کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خود سوزی کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ سے احتجاجی آر ٹی سی ورکرس کو تنخواہیں نہ ہونے سے ہر ملازم پریشان حال ہے۔ کنڈکٹر میسیا کو میدک ایریاہاسپٹل میں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹرس کے مشورہ پر بغرض علاج حیدرآباد روانہ کردیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع پاکر دواخانہ پر ساتھی ملازمین اور جے اے سی قائدین اور کانگریس قائد ایم انجیلو گوڑ نے خوب احتجاج کیا ۔ حکومت تلنگانہ اور انتظامیہ آر ٹی سی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔