میدک /18 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آشاوکرس نے اپنی ریاستی یونٹ کی ہدایت پرCITUکی قیادت میں اپنے دیرینہ حل طلب مطالبات کی یکسوئی کیلئے میدک کے رکن اسمبلی کیمپ آفس پر دھرنا منظم کیا ۔ مطالبہ کیا کہ ماہانہ یافتہ 18 ہزار مقرر کی جائے کیونکہ کانگریس نے اپنی حکومت کے قیام سے قبل آشاورکرس کو ماہانہ 18 ہزار روپئے معاوضہ دینے کے علاوہ حادثات ہونے پر انشورنس کی رقم اور ریٹائرمنٹ فوائد دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ آشاورکرس کی ضلع اعزازی صدر محترمہ نرسماںنے دھرنا کے موقع پر اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ نرسماں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ آشاورکرس کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے دئے گئے تیقن کے مطابق آئی اے ایس آفیسر کی قیادت میں کیمیٹی کی تشکیل دی جائے ۔ نرسماں نے مزید کہا کہ کورونا اڈونس ، پی آر سی بقائے جات 50 لاکھ روپئے دئے جائیں ۔ اس احتجاج میں آشاورکرس یونین کے دیگر قائدین منجولا ، لکشمی ، ساوتری ، ڈونیا، سجاتا اور اومارانی کے علاوہ دیگرموجود تھے ۔