میدک ۔ دفتر ضلع کلکٹریٹ آڈیٹوریم ہال میں ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشن کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر یوم اساتذہ کی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ضلع مہتمم تعلیمات رمیش کمار کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں ضلع کلکٹر میدک ایس ہریش نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع میدک سے منتخب کردہ 19 اساتذہ و معلمات کو تہنیت پیش کی گئی ۔ انہیں توصیفی سرٹیفکیٹس بھی دئے گئے ۔ جن میں محترمہ جی ریکھا ، صدر معلمہ گرلس ہائی اسکول میدک ، ایم نرسنگ راؤ منوہرآباد ، سکے سریدھر چاریولو نارسنگی ، دیانند ریڈی منوہرآباد ، جی انجینیلو پاپناپیٹ ، ایم رجیتا توپران ، جی وینکٹیشور چیگنٹہ ، آر سبھاش ریڈی حویلی گھن پور ، ایل سرینواس رامائم پیٹ ٹی شیوا لنگم کلچرم ، وی انورادھا کلچرم ، جے ایلیا پاپناپیٹ ، محمد یونس علی حویلی گھن پور ، ایم کویتا چیگنٹہ اے نارائن ریڈی کلچرم ، وی کامیشور راؤ منوہرآباد، این نوین رتناکر نظام پیٹ ، سی ایچ جیا سدھار منوہرآباد ، اے ستیش کمار ، حویلی گھن پور شامل ہیں ۔
