میدک ۔ اساتدہ کی یونین PRTU کے زیر اہتمام میدک میں 9 فروری کو زبردست احتجاج کیا گیا ۔ ضلع بھر کے 1200 سے زائد اساتذہ نے دفتر کلکٹریٹ تک احتجاجی ریالی نکالی اور دھرنا بھی منظم کیا ۔ احتجاج کی قیادت صدر معاون اسٹیٹ PRTU صدر ضلع ست نارائن ریڈی جنرل سکریٹری ایس کرشنا نے کی ۔ ایک اور مہادھرنا 13 فروری کو حیدرآباد میں منظم کیا جائے گا ۔ احتجاجی اساتدہ نے بتایا کہ حکومت PRC کی اجرائی میں ٹال مٹول پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 9.5 فیصد پی آر ایس ناقابل قبول ہے ۔ PRC 45 فیصد چاہئے ۔ جدید پینشن پالیسی کو رد یا جائے ۔ اساتذہ کو ترقیاں دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس طرح دیگر مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی اساتذہ نے ڈسٹرکٹ وائز تبادلوں کیلئے نوٹیفکیشن کی اجرائی کا مطالبہ کیا ۔ اس احتجاج میں مسرس سرینواس ، دیانند ریڈی ، وجیا ، مہیش ، راگھویندر ، ٹی سرینواس ، سبھاش ریڈی ، سنتوش ، نرساگوڑ ، ستیش ، امیرالدین ، چندر شیکھر ، انجی بابو ، جناردھن ، سائیلو ، سریش ، شیشانک ، لکشمی نارائن کے علاوہ اساتذہ اور معلمات کی بڑی تعداد شریک تھی ۔