میدک میں اشرار کی ہنگامہ آرائی ‘ صورتحال کشیدہ

   

حیدرآباد 15 جون (سیاست نیوز ) عیدالاضحی سے قبل میدک ٹاؤن میں اشرار نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے صورتحال کو کشیدہ بنادیا ۔ یہاں وی ایچ پی اور بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے اشرار نے ایک مدرسہ میں حسب روایت اجتماعی قربانی کے نظم کو نشانہ بنایا ۔ مدرسہ میں اجتماعی قربانی کیلئے بڑے جانور ( نر ) رکھے گئے تھے ۔ سہ پہر کے بعد اچانک ہی یہ اشرار مدرسہ پہونچ گئے اور جانوروں کو اپنے ساتھ لیجانے پر اصرار کرنے لگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان جانوروں کو گو شالہ منتقل کیا جانا چاہئے ۔ اطلاع ملنے پر مقامی اقلیتی نوجوان بھی جمع ہوگئے اور انہوں نے ان شرپسندوں کو روکنے کیلئے مزاحمت کی ۔ پولیس بھی وہاں پہونچ گئی اور ڈاکٹرس سے جانچ کے بعد قربانی کی اجازت دینے کا تیقن دیا ۔ یہاں سے واپس ہوتے ہوئے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے کارکنوںنے ہنگامہ مچادیا اور اقلیتی طبقہ کی جائیداد و املاک کو منظم اور منصوبہ بند انداز سے نشانہ بنایا ۔ اقلیتی طبقہ کی دوکانات اورہوٹلوں کے علاوہ مکانات پر بھی سنگباری کی اور اقلیتی نوجوانوں کے خلاف لاٹھیوں وغیرہ کا بے دریغ استعمال کیا ۔ اس حملہ میں 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ کچھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی ہنگامہ آرائی سے میدک میں صورتحال کشیدہ ہوگئی