میدک میں ایس آئی او کا جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد

   

میدک۔ 24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ’’سیرت النبیؐ‘‘ کے موضوع پر ماہ ربیع الاول کی نسبت سے ہر سال کی طرح جلسہ و جلوس اور اسٹوڈنٹس میں کوئز مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ایسے ہی میدک کے کرسٹل گارڈنس میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) کے زیراہتمام مقامی صدر جماعت اسلامی ہند فاضل حسین کی زیرنگرانی میں ایک جلسہ ’’سیرت رسول اللہ ﷺ‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ جلسہ مکمل طور پر ایس آئی او کے کمسن طلبہ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ اس مبارک جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی برادر فراز احمد اسٹیٹ پریسیڈنٹ ایس آئی او نے شرکت کی۔ محمد عبدالرحمن حیدری ضلع انچارج ایس آئی یو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس جلسہ کے فرائض نظامت شیخ عبدالبصیر نے چلائی۔ جلسہ کا آغاز کمسن طالب علم محمد احمد علی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ جبکہ برادر مغنی فیضان نے ترانہ پیش کیا۔ مہمان خصوصی ایس آئی او کے اسٹوڈنٹ برادر فراز احمد نے نبی اکرمؐ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ برادران وطن میں نبی اکرمؐ کی سیرت طیبہ کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے رسول اللہ ؐنے اپنے اخلاق و کردار سے ہر گوشہ اور ہر شعبہ حیات کو متاثر کیا جو عالم اسلام و ساری انسانیت کیلئے لائق تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں معاف کرنے کی بہت فضیلت ہے جس کی مثال ہمیں رسول اکرم ؐ کی زندگی میں ملتی ہے۔