میدک میں ایل آر ایس کے خلاف بی آر ایس کا احتجاج

   

میدک6/مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی کے صدر اور سابق ایم ایل اے پدما دیویندر ریڈی نے پارٹی قائدین کے ساتھ ایل آر ایس سے متعلق ریاستی کانگریس حکومت کے موقف کے خلاف احتجاج کرتے ہوے میدک کے ھیڈ پوسٹ آفس ایکس وے پر دھرنا دیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی یہ عادت بن گئی ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد انتخابات جیتنے کے بالواسطہ وعدے کرکے اپنی بات بدل لیتی ہے۔انہوں نے کانگریس کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف د ایڈیشنل کلکٹر ایل بی رمیش کو یادداشت پیش کی۔ اس احتجاجی پروگرام میں ضلع پریشد کے وائس چیرمین ایم لاونیا ریڈی کے تروپتی ریڈی، میونسپل چیرمین چندرپال، کونسلرس کرشنا ریڈی، کوٹلہ وشوام سلوچنا، جیاراج وسنتھا راج، سمیع الدین جے رام ریڈی، منڈل پارٹی کے صدر انجا گوڈ سی ایچ۔ سرینواس ریڈی، راجو، سدھاکر ریڈی، قائدین سومولو لکشماریڈی، راگی اشوک۔ لنگاریڈی، سریدھر یادو، عبدالسلام کرشنا، عارف امجد، رام چندر ریڈی، زبیرمہء تاب، بٹی اودے سید عمر محی الدین محمد فاضل محمد عامر۔نعمان فاروق سائلو،موچی کشن بالاراجو، موہن، سابق سرپنچوں اور حلقہ کے کارکنوں ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔