میدک میں ایک نئے منڈل کے احکامات جاری

   

میدک : ریاستی حکومت نے اپنے احکامات جی او ایس ایم نمبر 175 ریونیو ڈپارٹمنٹ کے تحت ضلع میدک کے نرسا پور ڈیویژن میں ایک نیا منڈل ماسائی پیٹ بناتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران ضلع میدک میں ہریتا ہارم کے افتتاح کے موقع پر ریاستی وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی آمد پر ایم ایل اے نرسا پور نے مسٹر سی ایچ مدن ریڈی نے ماسائی پیٹ کو منڈل سطح کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر عمل آوری کرتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ احکامات کی روشنی کے مطابق ضلع میدک کے چیگنٹہ منڈل اور ویلڈرتی منڈل کے مواضعات میں توڑ جوڑ کرتے ہوئے نیا منڈل قائم کیا ہے ۔ محکمہ مال اسٹیٹ نے تین گرام پنچایت چیگنٹہ سے اور چھ گرام پنچایت ویلڈرتی منڈل لیتے ہوئے ماسائی یپٹ قائم کیا ہے ۔