میدک میں بلدیہ کے بجٹ اجلاس کا انعقاد

   

میدک ۔ بلدیہ میدک کونسل کا ایک اجلاس بضمن بجٹ سال 2021-22 چیرمین بلدیہ مسٹر ٹی چندراپال کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا ۔ 28 کروڑ 3 لاکھ کا بجٹ رپورٹ پیش کرتے ہوئے منظوری حاصل کرلی گئی ۔ اس طرح ٹاون کی مارکٹ و بازاروں کیلئے طئے بازاری کی وصولی کیلئے بھی شرحیں منظور کرلی گئی ۔ واضح رہے کہ 31 مارچ کو میدک بلدیہ کے طئے بازار کنٹراکٹ ختم ہوا ۔ اس طرح دوران سال مالی بجٹ کا تخمینہ 45 کروڑ 27 لاکھ سے 32 کروڑ 34 لاکھ روپئے اور آنے والے سال کے بجٹ کی منظوری حاصل کرلی گئی ۔ بلدیہ وارڈ نمبر 11 کے کونسلر محمد سمیع الدین نے اپنی بحث میں کہا کہ جاریہ کونسل کے آغاز کے بعد پٹنا پرگتی کے تحت 6 کروڑ سے زائد بجٹ حاصل ہوا ۔ جس میں سے ٹاون کے قبرستانوں کی ترقی کیلئے ایک روپئے بھی صرف نہیں کیا گیا ۔ جس میں صدر نشین نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے ٹاون کے تمام قبرستانوں کا مشاہدہ کیا جاکر جہاں کہیں حصار بندی کی ضرورت ہو وہاں حصار بندی کیلئے رقمی منظوری دی جائے گی ۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ سری ہری ، وائس چیرمین بلدیہ اے ملکارجن گوڑ ، ڈپٹی ای ای اسسٹنٹ انجینئیر ، بالا سایا گوڑ ، سدیشوری ، راجیشور وینکٹا منیجر بلدیہ مسٹر محمد ارشد کے علاوہ دیگر کونسلرس موجود تھے ۔