میدک /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک مسٹر راجر شی شاہ نے کہا کہ منااورو منابڈی اسکیم کے تحت سرکاری اسکولس میں انجام دئے جانے والے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں میں عجلت پیدا کرنے کی ایگزیکیٹیو ایجنسیوں کے ذمہ داروں کو ہدایت دی ۔ وہ مجالس مقامی کی ایڈیشنل کلکٹر پرتیما سنگھ کے ہمراہ کلکٹریٹ کے ویڈیو کانفرنس ہال میں ہمارا گاؤ ہمارا مدرسہ کے تحت انجام دئے جانے والے ترقیاتی کاموں سے متعلق منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ روپئے کے اندر کے منظور شدہ کاموں کو اندرون ایک ماہ انجام دیا جائے جبکہ 30 لاکھ سے تجاوز کے کاموں کی انجام دہی کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جائیں اور ان کاموں کو ماہ اپریل تک مکمل کرلیا جائے ۔ اس اجلاس میں پنچایت راج ای ای مسٹر ستیہ نارائنا ریڈی، آبپاشی ای ای سرینواس راؤ ، آر اینڈ بی ڈپٹی ای ای مسٹر یونکٹیشم کے علاوہ مشن بھگیرتا عہدیدار اور منڈل ایجوکیشنل آفیسرس بھی شریک تھے ۔