میدک /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کیک جانب سے پیاکستان کی کارروائیوں کے خلاف جوابی کارروائی ( آپریشن سندور ) کے انجام دئے جانے اور اس کی کامیابی کو لے کر مسرت کااظہار کرتے ہوئے ترنگا ریالی کا بھاجپا کے زیر اہتمام رکن پارلیمنٹ میدک مسٹر ایم رگھونندن راؤ کی قیادت میں نکالی گئی ۔ اس ریالی میں صدر ضلع بھاجپا مسٹر ولاس ملیش گوڑ سابق صدر مسٹر گڈم سرینواس، ایم ایل این ریڈی ایم پرساد ، سبھاش چندر گوڑ ، مرلیدھر یادو ، سابق صدرنشین بلدیہ نرساپور ، لکشمی نرسنگ راؤ ، گڈم کاشی ناتھ کے علاوہ بھاجپا کارکنوں اور دیگر متنظیموں سے تعلق رکھنے والے قائدین کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ میدک کے گلشن کلب سے نکالی گئی ریالی ٹاون کے رام داس ایکس وے پر اختتام ہوئی ۔ جہاں نصب کردہ خصوصی شہ نشین رکن پارلیمنٹ میدک مسٹر رگھونندن راؤ نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی بہادری کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف انجام دئے گئے آپریشن سندور کی کامیابی پر ئرائم منسٹر نریندر مودی کی دیگر ممالک کی جانب سے خوب ستائش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مسٹر رگھونندن نے اشارتاً کہا کہ ہم کو کرائے داروں سے ہوشیار رہنا ہوگا ۔ مسٹر رگھونندن نے مزید کہا کہ اگر سندھو دریا کا پانی روکا گیا تو پاکستان خوف سے لبریز ہوجائے گا ۔
وزیراعلیٰ کے دورہ کے انتظامات کل تک مکمل کرلیے جائیں :کلکٹر
سنگا ریڈی 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر وی کرانتی نے سنگا ریڈی سیایک ٹیلی کانفرنس میں افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس مہینے کی 23 تاریخ کو ریونت ریڈی چیف منسٹر تلنگانہ ظہیرآباد کا دورہ کر رہے ہیں انتظامات کل تک مکمل کر نے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ہیلی پیڈ کے کام کی پیشرفت اور عوام کی شرکت دیگر انتظامات کے بارے میں دریافت کیا ہیلی پیڈ سے چیف منسٹر جلسہ تک سڑک کا کام مکمل کیا جائے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ گاڑیوں کی پارکنگ، روٹ وار پارکنگ پلان کی تفصیلات، اسٹیج کے انتظامات، اسٹیج کی سجاوٹ، صفائی، مشن بھگیرتھ پینے کے پانی، بیت الخلاء اور میٹنگ میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے سہولیات کا کام کل تک مکمل کرلیں ۔اس ٹیلی کانفرنس میں ایڈیشنل ضلع کلکٹرس چندر شیکھر اور مادھوری، آر ڈی اوز اور ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔