میدک میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

   

میدک ۔ ضلع ایڈیشنل کلکٹر جی رمیش ، ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ڈسٹرکٹ ٹی این جی اوز پریسیڈنٹ ڈی نریندر نے کہا کہ محکمہ امداد باہمی کے سینئر آڈیٹر و صدر معاون ٹی این جی اوز ضلع میدک محمد صادق علی مرحوم ایک فرض شناس حرکیاتی عہدیدار تھے۔ کلکٹریٹ کے پرجا وانی ہال میں محکمہ امداد باہمی اور تلنگانہ این جی اوز کی جانب سے متعلقہ ایک تعزیتی اجلاس میں شریک تمام عہدیداروں نے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ اس تعزیتی اجلاس میں ٹی این جی اوز کے جنرل سکریٹری مسٹر مانک راج، ڈسٹرکٹ امداد باہمی آفسر کرونا، ڈسٹرکٹ سیول سپلائز آفیسر سرینواس، آر ڈی او میدک سائی رام، ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر جملا نائک، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کلکٹر بلرام، تلنگانہ یونین آف نان گزیٹیڈ آفیسرس مسرز محمد افضل، بٹی رمیش، انورادھا کے علاوہ نریش، آچاریہ، چرنجیوی، راما گوڑ، رگھونات، چرن سنگھ بھی شریک تھے۔ دریں اثناء ایم ایل سی میدک ایس سبھاش ریڈی (پولیٹیکل سکریٹری کے سی آر) نے محمکہ امداد باہمی کے سینئر آڈیٹر محمد صادق علی کے اچانک انتقال پر اپنے گہرے صدمہ کا اظہار کیا۔