حیدرآباد 27 اگست (یو این آئی) میدک چیٹلہ تمائی پلی گاوں میں تیندوے کی مشتبہ نقل وحرکت سے مقامی عوام میں خوف وہراس پایاجاتا ہے ۔ تیندوے نے زرعی کھیت میں بچھڑے پر حملہ کردیا۔ کسان ایم کرشنا نے کھیت میں واقع شیڈ میں بچھڑے کو باندھا تھاتاہم جب وہ اتوار کی صبح آیا ہوا تو دیکھا کہ یہ بچھڑا ہلاک ہوگیا ہے ۔کرشنا نے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی جس کے بعد عہدیدار وہاں پہنچے ۔انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ کھیتوں میں تنہا نہ جائیں۔اس اطلاع پر کسان و مقامی افراد وہاں پہنچ گئے ۔ حکام نے کسانوں سے خواہش کی کہ وہ رات میں کھیت یا جنگل میں نہ جائیں۔