میدک : ضلع میدک کے منڈل پاپنا پیٹ پر پیش آئے ایک حادثہ میں ایک 40 سالہ کسان مشرا راجو برقی شاک سے فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاپنا پیٹ کا ایک کسان مسٹر شیویا کے دو لڑکے تھے جس میں ایک نوجوان لڑکا حال ہی میں صحت خراب ہوجانے سے فوت ہوگیا ۔ ایک اور غم یہ ہوا کہ شیویا کا دوسرا لڑکا راجو اپنے کھیت میں کام کررہا تھا کہ پانی کی سربراہی کیلئے موٹر آن کیا اور پانی کے نہ آنے کی وجہ سے موٹر کے اسٹاٹر کو درست کرنے کے مقصد سے قریب میں واقع ٹرانسفارمر سے سپلائی بند کرنے کیلئے جمپر آف کرنے کی کوشش کے دوران اچانک برقی آگئی جس کے باعث وہ جائے حادثے ہی پر فوت ہوگیا ۔ پولیس پاپنا پیٹ نے مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔
OoO میدک ٹاؤن کے گولکنڈہ بستی کا ایک نوجوان مسٹر وجئے کیڑمار دوا کا استعمال کرکے فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر وجئے ساکن کندوکور منڈل ضلع رنگاریڈی چند سال قبل میدک کو بحیثیت گھر داماد آکر بلدیہ میدک میں بحیثیت لیبر کام کررہا تھا ۔ چند دن قبل اپنی شریک حیات اور خسر کے ساتھ بحث و تکرار کے بعد دلبرداشتہ ہوکر کیڑ مار دوا کا استعمال کرلیا تھا جو دواخانہ عثمانیہ میں زیرعلاج تھا ، 12 جولائی کو فوت ہوگیا۔ پولیس میدک ٹاؤن نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
٭o٭ میدک کے نواحی منڈل حویلی گھن پور کے داج پیٹ پر پیش آئے ایک حادثہ میں ایک کسان 50 سالہ مسٹر بچیا ہلاک ہوگیا ۔ مسٹر بچیا اپنے کھیت میں کام انجام دیرہا تھا کہ پانی کی سراہی کیلئے موٹر آن کرنے پر پانی نہ آنے سے قریبی ٹرانسفارمر پر برقی سپلائی بند کرنے کے مقصد سے کچھ کام انجام دیرہا تھا کہ اچانک برقی رو آجانے سے برسرموقع فوت ہوگیا ۔ پولیس حویلی گھن پور نے نعش کو پوسٹ مارٹم کرواکر نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔