میدک میں حجاج کرام کی تہنیتی تقریب

   

میدک 2 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ملی اسوسی ایشن (MMA) کی جانب سے سید غفار احمد نیازی کی رہائش گاہ پر امسال حج بیت اللہ کے فریضہ سے اپنے وطن عزیز کو خیر خوبی کے ساتھ پہونچنے والے میدک کے حجاج کرام کے اعزاز میں ایک استقبالیہ و تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ صدر ایم ایم اے الحاج ڈاکٹر عمر خان عکاذ کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب کی نظامت کے فرائض استاذ مدینۃ العلوم و خازن ایم ایم اے مولانا سید عابد علی ندوی نے انجام دیئے۔ حجاج کرام محمد حنیف، محمد سہیل (چیگنٹہ) اور میدک ٹاؤن کے محمد افضل، محمد عامر، مولانا سید عبدالرشید کو تہنیت پیش کی گئی۔ اسی طرح اس محفل میں میدک ملی اسوسی ایشن کی جانب سے افتاء کورس کی تکمیل پر مفتی ڈاکٹر میر عابد علی ندوی، مفتی سید حسن محمود قاسمی کو بھی افتاء کی تکمیل پر اور عالم کورس کی تکمیل پر حافظ محمد عبدالجلیل جمیل اسعدی کو توصنیف نامہ عطا کرتے ہوئے گلپوشی کی گئی۔ اس تقریب کو ڈاکٹر صوفی شجاعت علی، ڈاکٹر عمر خان عکاظ، مفتی صابر قاسمی، مولانا سید عبدالرشید، شیخ فضل احمد ڈسٹرکٹ کورٹ پبلک پراسکیوٹر، مولانا عبدالجمیل جلیل، سید ظفر اللہ طاہر، مولانا عبیدالرحمن، مولانا سید معزالدین قطب جامع مسجد نے خطاب کرتے ہوئے حج کی سعادت حاصل کرنے والے اللہ پاک کے چہیتے بندوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ ایم اے رؤف، حافظ محمد فصیح الدین، محمد مجیدالدین مجیب، سید تقی الدین، محمد فاضل، زبیر مہتاب، سید ظفراللہ طاہر، مولانا شعیب احمد قاسمی، سید سعادت علی ذکی کے علاوہ دیگر معززین کی بڑی تعداد شریک تھی۔