میدک میں درجہ حرارت42.6ڈگری سلسیس

   

حیدرآباد۔13مئی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ تلنگانہ میں 14,15مئی کو بعض مقامات پر 30تا40کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔14تا16مئی کے درمیان تلنگانہ کے بعض مقامات میں بارش کاامکان ہے ۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ اور رائل سیما میں بعض مقامات پر درجہ حرارت امکان ہے کہ تقریبا40ڈگری سلسیس درج کیاجائے گا۔