محکمہ مال نے اپنے بورڈز واپس نکال لئے، وقف عہدیداروں سے اظہار تشکر
میدک۔ نیو ٹاؤن کے علاقہ ہاؤزنگ بورڈ کالونی تارک راما نگر پر واقع درگاہ حضرت سید شاہ ثقلین ؒکے تحت سروے نمبر 248 پر واقع قدیم قبرستان کو اچانک محکمہ ریوینو کے حکام نے چند دن پہلے قبرستان کے تحفظ کیلئے نصب کردہ سمنٹ کی کڑیوں کو اکھاڑ کر محکمہ ریوینو کی اراضی بتلاتے ہوئے بورڈس آویزاں کردیئے تھے جس پر مقامی عوام ، وقف پروٹیکشن کمیٹی میدک، ایم آئی ایم شاخ میدک کی جانب سے متنازعہ اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے شدید احتجاج بلند کیا تھا۔ وقف پروٹیکشن کمیٹی نے مقامی ایم ایل اے کے خاوند دیویندر ریڈی سے بھی شکایت کی۔ اس طرح مقامی جماعت کے قائدین صدر عشرت علی صفی کی قیادت میں خوب جم کر آواز اٹھاتے ہوئے اپنے اعلیٰ قائدین کو واقف کروایا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ جماعت کے اعلیٰ قائدین نے ضلع کلکٹر میدک سے بات چیت کی اور ریاستی وقف بورڈ کے صدر نشین محمد سلیم کو بھی وقف کروایا۔ جس پر وقت بورڈ کی جانب سے مکمل ریکارڈ کے ذریعہ حال ہی میں نامزد کردہ وقف بورڈ ٹاسک فورس ٹیم ڈی ایس پی ٹاسک فورس جناب خواجہ معین الدین، او ایس ڈی الیاس احمد نے پہنچ کر آر ڈی او میدک سائی رام سے فون پر بات چیت کی جس پر آر ڈی او نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آر آئی منڈل رمیش کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قبرستان کی اراضی پر محکمہ مال کی جانب سے آویزاں کردہ بورڈس نکال دیں۔ جس پر رمیش نے سرویئر مال بھوانی اور محکمہ مال کے کامگاروں کے ساتھ پہنچ کر بورڈس اکھاڑ دیئے۔ جس پر صدر مجلس سید عشرت علی صفی، رفیق نے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر اوقاف قادر محی الدین، ٹاسک فورس ٹیم کے عہدیدار مسرز امیر احمد، شجاعت علی سرویر اوقاف بورڈ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔