میدک میں دسہرہ تقاریب کا انعقاد

   

میدک /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی میدک مسٹر مائنم پلی روہت راؤ سابق رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی ضلع کلکٹر راہول راج ، صدر ڈسٹرکٹ تلنگانہ این جی اوز میدک ڈی نریندر ، ایم ایل سی میدک ایس سبھاش ریڈی ضلع ایس پی میدک اودئے کمار ریڈی نے اپنے الگ الگ پریس نوٹ کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے ضلع میدک کی عوام کو دسہرہ ( وجئے دشمی ) کی مبارکباد پیش کی ۔ میدک ٹاون کے بوائز جونئیر کالج گراؤنڈ پر دسہرہ تہوار پر روایتی انداز میں اجتماعی شرکت ہوئی ۔ یہاں راون کا پتلہ نذر آتش کیا گیا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ چندراپال سابق نائب صدرنشین بلدیہ راگی اشوک کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اسی طرح سابق صدرنشین بلدیہ مسٹر بٹی جگپتی نے ہر سال کی طرح اپنی رہائش گاہ واقع عرب گلی پر مسلم بھائیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام کیا ۔ مقامی جیولرس سید اعجاز احمد ، سید نصیر احمد ، عمر محی الدین عکاظ، فریدالدین ندیم عکاظ ، سید عشرت علی صفی نے بھی بٹی جگپتی کو تہنیت پیش کی ۔ حافظ سید خواجہ معزالدین پیش امام و خطیب جامع مسجد ، صدر کمیٹی جامع مسجد اور معتمد محمد افضل ، مجید الدین محمد عارف حسین صدر عیدگاہ کمیٹی اور دیگر نے اس موقع پر شرکت کی ۔