میدک میں دسہرہ ملاپ پروگرام کا انعقاد

   

میدک۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی دفتر میں پارٹی کے زیر اہتمام دسہرہ ملاپ (الائی بلائی) پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس الائی بلائی پروگرام میں صدر ضلع بی آر ایس و سابق ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ بی آر ایس قائدین ایم دیویندر ریڈی، وائس چیرمین بلدیہ اے ملکارجن گوڑ، لنگا ریڈی، صدر ٹاؤن بی آر ایس ایم انجنیلو کونسلر بلدیہ، نریندر ریڈی، آر کے سرینواس، کرشنا ریڈی، راجو، جئے راج بٹی اودئے انجا گوڑ، ہنمنت ریڈی، محمد اسماعیل، محمد حسین کے علاوہ حلقہ اسمبلی میدک کے منڈلس سے بی آر ایس کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں (الائی بلائی) پدمادیویندر ریڈی کے ہاتھوں مختلف حادثات میں انتقال کر جانے والے پارٹی کارکنوں کی بیواؤں کو فی کس 2 لاکھ روپے کے پارٹی انشورنس چیک تقسیم کئے۔ انہوں نے بتایا کہ حویلی گھن پور منڈل کے شمناپور سے تعلق رکھنے والے بی ستیہ کی سڑک حادثہ میں موت ہونے پر اس کی بیوہ کو اور میدک منڈل کے راج پلی کے ایم یادگیری جو برقی شاک لگنے سے فوت ہوگئے تھے اس کی بیوہ کو جملہ 4 لاکھ مالیت کے انشورنس چیکس حوالے کئے۔