میدک /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون کی عیدگاہ کے قریب واقع قدیم مسجد ( بوڈکی مسجد ) پر جناب محمد صادق حسین مرحوم انعام دار کے فرزند جناب محمد ذاکر حسین افروز پروفیسر انجینئیرنگ کالج سلطنت آف عمان کی جانب سے روزہ داروں کے اعزاز میں ا فطار پارٹی معہ طعام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پارٹی میں سابق کونسلر بلدیہ مسٹر کے ایس سہیل محی الدین ، محمد فاروق حسین جرنلسٹ بی آر ایس کے اسٹوڈنٹس یونین صدر ضلع میدک مسٹر محمد نعمان فاروق کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
میدک میں کانگریس پارٹی کی جانب سے آج دعوت افطار
میدک /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ٹاون کانگریس میدک مسٹر جی انجینیلو گوڑ کے مطابق میدک کانگریس پارٹی کی جانب سے روزہ داروں کے اعزاز میں 17 اپریل 25 رمضان المبارک کو دعوت افطار معہ طعام کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس پارٹی میں صدر ضلع کانگریس مسٹر کے تروپتی ریڈی پی سی سی ارکان مسرز چودھری سپرابھات راؤ میاڈم بالکرشنا ، ایم انجینیلو کی شرکت ہوگی ۔ صدر یوتھ کانگریس ضلع میدک مسٹر مہیندر ریڈی صدر بلاک کانگریس میدک مسٹر محمد حفیظ الدین نے روزہ داروں سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے دعوت افطار کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے ۔ دعوت افطار کا اہتمام ٹاون کے کرسٹل گارڈن پر کیا جارہا ہے ۔
جنگاؤں میں دعوت افطار کا اہتمام
جنگاؤں /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ صدر ٹی پی سی سی و سابقہ رکن اسمبلی جنگاؤں مسٹر پنالہ لکشمیا نے جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے تمام مساجد میں افطار کا اہتمام کیا ۔ حلقہ اسمبلی کے تمام مساجد صدور کو افطار کیلئے پیسے بھیجے ۔ ہر مسجد کمیٹی کے صدر نے مسجدوں کے اندر افطار کا اہتمام کئے ۔ مسٹر پنالہ لکشمیا نے نامہ نگار سیاست جمال شریف سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھائی روزہ رہتے ہوئے خوب عبادت کرتے ہیں ۔ میں ان کیلئے افطار کا ا ہتمام کیا ہوں ۔ یہ مہینہ بڑا برکتوں ، رحمتوں والا مہینہ ہے ۔ آپ لوگ میرے لئے دعاء کریں میں آپ لوگوں کی خدمت کرسکوں۔