میدک ۔ 22 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے منڈل کوڑی پلی تحصیل دفتر میں برسر خدمت دھرانی پورٹل آپریٹر مسٹر وینو ریڈی کو اے سی بی عہدیداروں نے 20 ہزار روپئے رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑلئے۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر وینو ریڈی آپریٹر دھرانی پورٹل نے 20 گنٹہ اراضی کے رجسٹریشن کرنے کیلئے کوڑہ پلی منڈل کے مسٹر پوچیا سے 20 ہزار روپئے طلب کئے جس پر پوچیا نے اے سی بی عہدیداروں کو اطلاع کی۔ اطلاع پاکر ڈی سی پی اینٹی کرپشن بیورو مسٹر آنند کمار نے اپنے ماتحتین کے ہمراہ کوڑہ پلی پہنچ کر رشوت دینے کیلئے پوچیا کو 20 ہزار کے نوٹ دیئے ۔ ان نوٹوں کو آپریٹر وینو ریڈی کے ہاتھوں تھمادیئے ۔ عین اسی اثناء میں ڈی سی پی آنند کمار نے آپریٹر وینو ریڈی کو اپنی جال میں پھانس لئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سرکاری عہدیدار کاموں کی انجام دہی کیلئے رشوت طلب کرنے پر فوری عوام کو چاہئے کہ 1064 ٹول فری نمبر پر کال کریں۔
نیشنل میڈیکل کمیشن ٹیم کا دورۂ نظام آباد ضلع میڈیکل کالج
نظام آباد ۔22۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نیشنل میڈیکل کمیشن (NMC) ٹیم نے نظام آباد ضلع میڈیکل کالج اور سرکاری دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے خدمات و کارکردگی کا معائنہ کیا۔ نیشنل میڈیکل کمیشن ٹیم کی ڈاکٹر چٹر جی ، ڈاکٹر راجکمار نے سرکاری میڈیکل کالج سے ملحقہ سرکاری دواخانہ کے پالمانولوجی ، فارما کالوجی شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ ڈاکٹرس کے قابلیت سرٹیفکٹ کا بھی معائنہ کیا گیا ۔ میڈیکل کالج کے آئندہ تعلیمی سال میں طلباء و طالبات کو تعلیمی وبنیادی سہولتوں کے سلسلہ میں مرکزی ٹیم نے نظام آباد کا دورہ کیا ۔ سرکاری دواخانہ میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں سے متعلق سپرنٹنڈنٹ نے نیشنل میڈیکل کمیشن کے عہدیداروں کو تفصیلی طور پر واقف کروایا ۔