میدک، 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )راجیو گاندھی ہی وہ قائد تھے جنہوں نے ملک کو ٹکنالوجی سے روشناس کروایا اور بھارت کو عالمی سطح پر ٹکنالوجی انقلاب کی صف میں لاکھڑا کیا۔ یہ بات میدک ضلع کانگریس پارٹی قائدین نے کہی۔ بدھ کے روز میدک ٹاؤن کانگریس صدر گوڈوری آنجنیلو کی قیادت میں ایم ایل اے کیمپ دفتر میں راجیو گاندھی کی 34/ویں برسی کے موقع پر ان کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ اس موقع پر قائدین نے کہا کہ ملک میں سائنسی انقلاب کی بنیاد رکھنے والے راجیو گاندھی ہی تھے، جن کی بصیرت کی بدولت آج بھارت ترقی پذیر ممالک کی صف میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے غربت کے خاتمے اور ایک مساوات پر مبنی سماج کے قیام کے لیے جو کوششیں کیں، وہ ناقابل فراموش ہیں۔ اس تقریب میں سابق میونسپل چیرمین چندرپال، سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین میڈی مدھوسودھن راؤ، سابق کونسلرس لکشمی نارائنا، درگاپرساد، کانگریس قائدین گنگادھر، عمر، شنکر، ناگی ریڈی، سرینواس چودھری، جی رمیش، دیولا دائرہ روی، بلاک کانگریس صدر محمد حفیظ الدین،محمد سلیم، امیربیگ، صوفی، مزمل اور دیگر نے شرکت کی۔