میدک میں رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کو تہنیت

   

میدک ۔ خواتین اگر ملازم سرکار ہوں یا کسی شعبہ سے منسلک ہوکر ملازمت کرتی بھی ہوتو اسے اپنے گھریلو کاموں سے نجات نہیں مل سکتی ۔ اس لئے معاشرہ میں عورت کا کردار اہم ہوتا ہے ۔ رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے میدک کے ٹی این جی اوز بھون میں ڈسٹرکٹ سکھی سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی یوم خواتین میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر صدر ضلع ٹی این جی اوز مسٹرڈی نریندر نے خواتین کو یوم خواتین کی مبارکباد پیش کی اور تمام شریک خواتین کے ساتھ ایم ایل اے میدک کی بھی گلپوشی کرنے سکریٹری ٹی این جی اوز مانک راج کمار ، صدر انرساپور یونٹ مسٹر شیشاچاری میدک یونٹ صدر اے راما گوڑ کے علاوہ دیگر قائیدین ٹی این جی اوز شریک تھے ۔