میدک میں سائنس فیر کی اختتامی تقریب کا انعقاد

   


میدک ۔ 27 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے ویزلی ہائی اسکول (گول بنگلہ) میں ضلع میدک کا ڈسٹرکٹ اینائر سائنس فیر سہ روزہ بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس کی اختتامی و پرائز ڈسٹریبیوشن تقریب یہاں کے احاطہ عبدالکلام گراؤنڈ پر ٹیچرس ایم ایل سی کے رگھورتم ریڈی اور رکن اسمبلی دوباک رگھونندن راؤ کی بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ ضلع مہتمم تعلیمات رمیش کمار نے تقریب کی صدارت کی۔ سہ روزہ پروگرام سائنس فیر کو ڈسٹرکٹ سائنس فیر آفیسر راجی ریڈی اور دیگر اساتذہ یونین کے قائدین نے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس تقریب کی کارروائی ٹیچر ویدیا سرینواس پنڈت نے چلائی۔ بچوں نے اس موقع پر تلنگانہ ثقافتی پروگرامس بڑے ہی بہتر انداز میں پیش کئے۔ ضلع بھر کے مدارس سے 504 ماڈلس تیار کرتے ہوئے نمائش کی گئی جس میں 19 ماڈلس کو متعین ججس نے ریاستی سطح کے لئے انتخاب کیا۔ مستحقین میں انعامات اور توصیف نامہ مہمانوں کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔ سائنس فیر کی کامیابی پر ڈی ای او میدک رمیش کمار کو مہمانان خصوصی و گوتم ریڈی ٹی رگھونندن راؤ نے تہنیت پیش کی۔ نیز اس موقع پر میدک کے ممبوجی پلی اسکول کی ایک ٹیچر کویتا کی جانب سے وستورہند لکھی گئی کویتا (کی خوب ستائش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ رگھونم ریڈی ٹیچرس ایم ایل سی نے میدک کے لئے اپنے ترقیاتی فنڈس سے 10 لاکھ روپے سائنس موبائیل فیان کے لئے جاری کرنے کا تیقن دیا۔ اس تقریب میں اساتذہ یونین کے قائدین سدن کمار، ملاریڈی کے علاوہ سارے ضلع سے ہیڈماسٹرس اور اساتذہ کی شرکت ہوئی۔