میدک میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

   

Ferty9 Clinic

میدک ۔ 11 جون۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک نرسا پور شاہراہ کے کے مقام پونم شٹ پلی کراسنگ ہنم بنڈہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی ہلاکت پیش آئی ۔ تفصیلات کے مطابق میدک کے چناشکر پیٹ کے دیہات امباجی پیٹ کا متوطن مسٹر بی ستیا 45 سالہ شخص اپنی ٹی وی ایس ایکسل پر میدک کی سمت آرہا تھا کہ میدک سے نرساپور کی سمت جانیوالی ڈی سی ایم ویان سے تصادم ہوگیا جس کی وجہ سے وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ ویان ڈرائیور فرار بتایا گیا ہے ۔ پولیس کلچرم جائے حادثہ پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم میدک ایریا اسپتال منتقل کردیا گیا ۔