میدک 22: رکن قانون ساز کونسل و چیف منسٹر کے سیاسی سکریٹری مسٹر ایس سبھاش ریڈی کی کامیاب نمائندگی پر میدک کے ناگسان پلی میں واقع ایڈوپائل دیواستھانم مندر تا پوتم شیٹ پلی سڑک کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے 31کروڑ ایک لاکھ 31 50 روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ اس خصوص میں آج محکمہ فینانس نے احکامات جاری کئے ہیں۔ مسٹر ایس سبھاش ریڈی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ 19کروڑ روپئے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر اور ماباقی 12کروڑ روپئے کی رقم سے دیگر سی سی روڈ اور فوٹ پاٹس اور بریجس کی تعمیرکی جائیگی اور آئندہ ماہ فروری میں منعقد ہونے والی مہا شیوا راتری کے موقع پر آنے والے دوردراز کے عوام کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ مسٹر ایس سبھاش ریڈی ایم ایل سی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔ جنہوں نے ایڈوپائل مندرتا پوتم شیٹ پلی تک سڑک کی تعمیر کیلئے 31 کروڑ روپئے منظور کیا ہے۔