میدک میں سڑک کی سنگ بنیاد تقریب

   

Ferty9 Clinic

میدک ۔17 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدرنشین میدک بلدیہ مسٹر ٹی چندراپال نے میدک کے بلدی حلقے 17 دائرہ بستی میں 20 لاکھ کے سرمائے سے تعمیرشدنی سی سی سڑک کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ انھوں نے کہاکہ (TUFIDC)فلڈے ٹاؤن کے تمام وارڈوں میں مرحلہ واری سی سی سڑکوں کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر متعلقہ کونسلرس دائرہ مسرز بی وسنت راج ، ایم لنگم ، کمشنر بلدیہ مسٹر سری ہری، ڈپٹی ای ای بلدیہ مسٹر مہیش ، اسسٹنٹ انجینئرس شریمتی سدیشوری ، بالاسا یاگوڑ اور دیگر موجود تھے ۔