میدک ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند میدک اسٹوڈنٹس اسلامی آرگنائزیشن (SIO) اور گرلز اسلامی آرگنائزیشن (GIO) میدک کے زیر اہتمام سیرت کے مقابلوں کی غرض سے ایک تحریری امتحان مقامی چتنیا بھارتی اسکول میں انعقاد عمل میں آیا۔ آج کے اس تحریری ٹسٹ میں 35 طالبات اور 20 طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلوں کے کنوینر محمد شاکر علی کے مطابق قبل ازیں 21 ڈسمبر بروز اتوار میدک کے اردو ماڈل اسکول اور دفتر جماعت اسلامی میدک واقع مسجد عروب پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو عام کرنے کی غرض سے تقریری امتحان بھی منعقد کیا گیا۔ علاوہ ازیں کرکٹ کے مقابلہ بھی رکھے گئے تھے جس میں 8 ٹیموں نے میدک ٹاؤن کے مختلف محلہ جات سے حصہ لیا جس کے سیمی فائنل مکمل ہوئے۔ 28 ڈسمبر کو گاندھی نگر ٹیم اور قوت اسلام ٹیم کا فائنل میدک بوائز جونیر کالج گراؤنڈ پر منعقد ہوگا۔ اس طرح عنقرب اسلامی کوئز مقابلے اور اسلامی نمائش کا بھی انعقاد ہوگا، بعد ازاں تمام پروگرامس کی انعامی تقریب کا بھی انعقاد عمل میں آئے گا۔ سید سعادت علی ذکی کے مطابق تحریری امتحانی مرکز کا امیر مقامی جماعت اسلامی ہند فاضل حسین، محمد اصغر حسین، سید عشرت علی صفی، مجیب راجہ، کرسپانڈنٹ چیتنیا، زبیر مہتاب، حافظ عبدالقیوم نے معائنہ کیا۔ ان امتحانات میں محمد سلیم اسسٹنٹ سیکشن آفیسر ویجلنس سکریٹریٹ اور محمد عدنان فاروق جونیر اسسٹنٹ پنچایت راج، انصار شاہین، روبینہ فاطمہ نے بطور ممتحن خدمات انجام دیں۔
