میدک میں صدر ضلع کانگریس کی عوام سے گھر گھر ملاقات

   

میدک۔ 10 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھارتیہ راشٹرا سمیتی اقتدار کے حصول کے لئے 100 جھوٹ بولنا اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔ عوام سے بلند بانگ وعدے کرکے اقتدار کی کرسی حاصل کرنا ہی اپنا مقصد اہم بنالیا ہے۔ صدر ضلع کانگریس میدک کے تروپتی ریڈی میدک کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم گراؤنڈ میں صبح کے اوقات میں چہل قدمی کرنے والوں سے کانگریس کے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کے تحت ملاقات کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ صدر ضلع کانگریس تروپتی ریڈی کے ہمراہ رکن بی سی سی ایم انجنیلو کونسلر بلدیہ میدک، بلدی کونسلر اے شیکھر، شیام سندر، رمیش گوڑ، مہیندر ریڈی، محمد نعیم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں تروپتی ریڈی نے سبھی قائدین کے ہمراہ ٹاؤن کے محلہ جندہ کا دورہ کرتے ہوئے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کے تحت گھر گھر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس کی عوام دشمن پالیسیوں سے واقف کروایا۔ اگلی بار کانگریس کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر تروپتی ریڈی نے کانگریس کے سینئر ترین سیواگ قائد سابق ٹاؤن پریسیڈنٹ کانگریس ایس محمد حسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے عیادت کی۔