میدک میں ضبط شدہ گاڑیاں حاصل کرنے مالکین سے خواہش

   

میدک۔ ضلع ایس پی میدک روہنی پریہ درشنی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ضلع میدک کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 102 کرائم کے تحت 365 فور وہیلرس اور ٹووہیلرس گاڑیاں ضبط کردہ ہیں۔ ان گاڑیوں کو حاصل کرنے کے لئے مالکوں کو موقع دیا جارہا ہے۔ گاڑیاں جس کسی کی بھی ہوں دستاویزات بتلاتے ہوئے حاصل کرلئے جاسکتے ہیں۔ اگر گاڑی کا مالک بقید حیات نہ ہوتو متعلقین اپنا ثبوت اور دستاویزات پیش کرتے ہوئے حاصل کرسکتے ہیں۔ پریہ درشنی نے کہا کہ 6 ماہ کے اندر ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر ایس بالا سوامی کے نمبر 8332910011 پر آن لائن مع درخواست تمام تفصیلات روانہ کرسکتے ہیں۔ یا ریزرو انسپکٹر سوریہ نائیڈو کے نمبر 9000062050 پر روانہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میدک پولیس کے فیس بک MEDAK DISTRICT POLICE یا @spmedaktwitter پر گاڑیوں کی تفصیلات سے متعلق پوسٹ کردیئے گئیں۔ اندرون 6 ماہ اگرگایاں حاصل نہ کرے گی تو گاڑیوں کو ہراج کردیا جائے گا۔