متحدہ ضلع کانگریس کونسلرس کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے موقع پر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
میدک : ریاستی وزیر فینانس انچارج متحدہ ضلع میدک ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے بلدیہ میدک کے 5 منتخب کانگریس کونسلرس نے صدرنشین بلدیہ ٹی چندراپال کی قیادت میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شامل ہوگئے۔ ان کے ہمراہ قریب 500 افراد بھی کانگریس کو خیرباد کرتے ہوئے ٹی آر ایس سے وابستہ ہوگئے۔ وزیر فینانس نے 5 کونسلرس اور کانگریس کے اہم قائدین کو پارٹی کھنڈوا ڈالتے ہوئے پارٹی میں شامل کرلیا جبکہ دیگر کارکنوں کو ایم ایل اے میدک شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی نے پارٹی کا کھنڈوا پہناکر ٹی آر ایس میں شامل کرلیا۔ اس تقریب میں وزیر فینانس کے ہمراہ ایم ایل سی محمد فاروق حسین بھی شریک تھے۔ وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہاکہ محض ٹی آر ایس حکومت کی فلاحی اسکیمات، منفرد و اختراعی پروگراموں و پالیسیوں سے متاثر ہوکر دیگر پارٹی کارکن اور منتخب عوامی نمائندے ٹی آر ایس میں شامل ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کے سی آر جیسے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ہمہ جہتی ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ہریش راؤ نے کہاکہ شہر میدک میں عنقریب انڈسٹریل پارک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے نواحی علاقہ میں اراضی کے حصول کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ ریلوے لائن کے کام صد فیصد مکمل ہوچکے ہیں۔ عنقریب میدک ٹاؤن ریلوے لائن سے مربوط ہوجائے گا۔ رنگ روڈ کی تعمیرات بھی جاری ہیں۔ 10 کروڑ روپئے کی لاگت سے فوڈ پروسیسنگ سنٹر بھی قائم کیا جارہا ہے۔ ایم ایل سی فاروق حسین نے کہاکہ 3 نومبر کو ضلع کی دوباک اسمبلی کے ضمنی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ دوباک پر دوبارہ ٹی آر ایس کا امیدوار بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگا۔ ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہاکہ دیپاولی تک میدک میں ڈبل بیڈ رومس مکانات کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ اس تقریب میں ایم کلیانی کونسلر، ایم مدھو سدن راؤ سابق صدرنشین زرعی مارکٹنگ کمیٹی، بی رکمنی کونسلر، جی کرشنا، جئے شری کونسلر، درگا پرساد سابق کونسلر، ایس ممتا کونسلر، پروینگ وڑ، وسنت راج کونسلر کے علاوہ سابق کونسلر احمد محی الدین تمیز، سابق ڈائرکٹر مارکٹنگ ایم اے خالد، سرینو، کے بھوپت راج ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر کارکن ٹی آر ایس سے وابستہ ہوگئے۔ اس موقع پر ان کو ڈائرکٹر دیویندر ریڈی سابق صدرنشین بلدیہ بٹی جگپتی ضلع پریشد وائس چیرمین لاواینا ریڈی، صدرنشین منڈل پریشد یمنا جئے رام ریڈی، سابق وائس چیرمین بلدیہ واگی اشوک، نائب صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ، لنگاریڈی، چنتلا نرسمہلو، غوث قریشی، ایم اے سمیع کونسلر، آر کے سرینو کونسلر، آر آر دیواکر، ایم اے حمید، جئے رام ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
