میدک میں عوام کے مسائل پروگرام کا انعقاد

   

ترقیاتی کام جاری ، رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں شادی مبارک چیکس کی تقسیم

میدک /17 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوامی مسائل کی جانکاری اور اس کی کامیاب یکسوئی کے لئے ہر ماہ کی دونوں تاریخوں 2 اور 16 کو ایم ایل اے کیمپ دفتر پر ’’ می کوسم ‘‘ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ رکن اسمبلی میدک مسٹر ایم پدما دیویندر ریڈی نے 16 مئی کو ہمیشہ کی طرح منعقدہ می کوسم کے موقع پر یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں میدک ٹاون کے بشمول تمام منڈلوں سے آئے ہوئے عوام سے مسائل پر مبنی درخواستیں وصول کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کے حوالے کئے ۔ اس موقع پر وظائف کی منظوری ، ڈبل بیڈرومس کی منظوری ، اراصیات کے مسائل سے متعلق کئی درخواستیں وصول ہوئیں ۔ عوامی مسائل کے پروگرام ( می کوسم ) کے بعد ایم ایل اے پدما ریڈی نے میدک ٹاون اور مضافتی منڈل حویلی گھن پور کے مستحقین میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے 30 افراد میں 30 لاکھ 3 ہزار 480 روپئے کے چیکس تقسیم کئے ۔ انہوں نے بی آر ایس حکومت کی کارکردگی کے علاوہ حلقہ اسمبلی میدک میں انجام دئے گئے ترقیاتی پروگرامس پر متعلق روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ میدک ٹاون اور دیگر منڈلوں میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے اپنے ترقیاتی فنڈس سے آج جاری کردہ 49 لاکھ کی رقم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہر میدک کے مسلم اکثریتی علاقے اعظم پورہ اور رشید کالونی میں اسپورٹس میٹریل کی فراہمی وار جم کے قیام کیلئے 6 لاکھ کی منطوری اور وارڈ نمبر 30 میں بی سی کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ کی اجرائی پاپناپیٹ منڈل کے پوڈچن پلی پر جنرل کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ حویلی گھن پور کے توگٹہ کے اسکول میں فرنیچر کی فراہمی کیلئے 3 لاکھ رامائم پیٹ منڈل کے رائلہ پور ایس سی کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ اور ایس سی مالاکمیونٹی ہال کی تعمیرات ( مادیگا ) کیلئے 5 لاکھ شنکرم پیٹ کے درپلی پر ایس سی کمیونٹی ہال کیلئے 5 لاکھ ایس ٹی تانڈہ سنگاپور پر کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ کی اجرائی کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ چنداپال کمشنر بلدیہ جانکی رام ساگر صدر بی آر ایس اقلیتی سیل خواجہ سہیل محی الدین راگی اشوک ، سید عمر محی الدین ، زبیر مہتاب ، پی جے راج ، کنشور، تحصیلدار حویلی گھن پور نوین کمار ، کرشنا ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔