میدک ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے جنم دن تقاریب کا میدک ٹاون میں ایم ایل اے و صدر ٹی آر ایس ضلع ایم پدما دیویندر ریڈی صدارت میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔ 15 فروری کو میدک ٹاون کے سرکاری ہسپتال اور مشن کمپاونڈ میں واقع اولڈ ایج ہوم میں موجود بے سہارا افراد میں فروٹس اور بریڈ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ بعد ازاں ٹاون کے رام داس جنکشن پر غریبوں کے اعزاز میں لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد نائب صدرنشین لاونیا ریڈی صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر ٹی چندرا پال ، وائس چیرمین ملکارجن گوڑ بلدی کونسلرس جئے راج وسنت راج لکشمی نارائن گوڑ ، محمد سمیع الدین آر کے سرینواس ، سنکھا کے علاوہ پارٹی قائدین ٹی آر ایس کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ 17 فروری کو کے سی آر کی صحت دراز عمری کیلئے مذہبی رپنماؤں کے ساتھ دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ۔