میدک میں غیر موسمی بارش، فصلوں کو شدید نقصان

   

میدک ۔ 26 ۔ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع میں کل شام اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے شدید نقصان ہوا ہے۔رامائم پیٹ شاہراہ پر درخت گرجانے سے بائیک سوار شدید زخمی ہوگئے۔ 108 کے ذریعہ رامائم پیٹ کے سرکاری ہسپتالمنتقل کیا گیا جہاں دوران علاج بائیک سوار 45 سالہ خاتون ساکشی بھگیرت پلی منیلی پدما فوت ہوگئی جبکہ دوسرا شخص زیر علاج ہے۔
٭٭ ضلع کے منڈل الہ درگ پر دو بھائی اپنی بائیک پر جارہے تھے کہ سامنے جانے والی تیز رفتار لاری ڈرائیور اچانک بریک لگانے سے بائیک پیچھے سے لاری سے تصادم ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایک بھائی 20 سالہ پرشانت برسر موقع فوت ہوگیا ۔ پولیس الہ درگ مصرور تحقیقات ہے۔
٭٭ ضلع میدک کے کلچرم منڈل کے ریاجی پلی کے تالاب م یں مچھلی کے شکار کے لئے جانے والا ایک شخص مسٹر کے لکشمیا 60 سالہ مچھلی کے ڈالے گئے جالے میں دونوں پاؤں پھنس جاننے کی وجہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کلچرم نے ضابہ کی کارروائی انجام دیں۔