میدک :۔ مسجد قوت الاسلام سے منسلک قبرستان کی حصاربندی ، مسجد کے قریب ایک ریلنگ کی تعمیر اور مسجد کے وضو خانوں ، طہارت خانوں پر سیلاب ڈالنے کیلئے رقمی منظوری دی گئی ہے ۔ ایم ایل اے میدک کے خاوند افکو ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ نے مذکورہ کاموں کی انجام دہی کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگی خطوط پر ان تعمیراتی کاموں کی انجام دہی عمل میں لائی جائیگی ۔ مسٹر دیویندر ریڈی نے کہا کہ فی الفور 10 لاکھ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے اگر مزید رقم درکار ہو تو بھی جاری کی جائینگی ۔ دیویندر ریڈی کے ہمراہ صدرنشین بلدیہ مسٹر ٹی چندراپال ، بلدی کونسلر امجد عارف بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مہمانوں کی مسجد کمیٹی کے قائدین مسرز امروز علی بیگ ، مرزا احمد علی بیگ ، سابق کونسلر ایم اے حمید کی جانب سے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر سابق کونسلر خواجہ سہیل محی الدین ، سید عمر محی الدین ، محبیب الدین ، محسن بن عبداللہ ، ایم اے روف ، ایم اے رئیس ، ایم اے قدوس ، شاہد حسین نسیم ، سابق کونسلر چنتلا نرسمہلو ، کمشنر بلدیہ مسٹر سری ہری کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔