میدک میں منعقدہ اجلاس سے صدر ٹی این جی اوز کا خطاب

   

Ferty9 Clinic

میدک۔ محکمہ سوشیل ویلفیر میں مخلوعہ جائیدادوں پر عاجلانہ بھرتی کیلئے ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ سے عنقریب ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی جائے گی۔ اس طرح سوشیل ویلفیر ہاسٹلوں کے وارڈنس کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے بھی یونین کی جانب سے متعلقہ وزیر سے نمائندگی بھی کی جائے گی۔ صدر ٹی این جی اوز ضلع میدک ڈی نریندر، محکمہ کے ملازمین اور وارڈنس کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ضروری اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ میدک کے ٹی این جی اوز بھون میں محکمہ سوشیل ویلفیر ایمپلائز کے منعقدہ اس اجلاس کی صدارت صدر اسوسی ایشن تلنگانہ شیشاچاری نے کی۔ نریندر نے مزید کہا کہ محکمہ بی سی ویلفیر کے عہدیداروں کے پوسٹ کو اَپ گریڈ کرنے اور ترقیاں دینے کے علاوہ دیگر زیر التواء مسائل کے حل کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ میدک کے ٹی این جی اوز جنرل سکریٹری ایم راجکمار، نائب صدر ایم منوہر، محکمہ سوشیل ویلفیر ایمپلائز اسوسی ایشن کے ریاستی سکریٹری، مادھو گوڑ، نائب صدر پانڈو، پبلسٹی سکریٹری مہیندر و دیگر قائدین مسرز سرینواس گوڑ، تلسی رام، نرسملو، شیورام، وکرم سوامی، ستیم، شیکھر، محمد عثمان ، جناردھن ، شانتا بائی ، نرسماں، گیتانجلی، اوما، سجاتا کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔