میدک میں نامعلوم خاتون کے بہیمانہ قتل کا واقعہ

   

میدک ۔ 27 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے ایڑوپائل دیواستھا لائم جہاں ہر دن پوجا پاٹ کے مقصد سے سینکڑوں افراد کا آنا جانا رہتا ہے یہاں کی ہوٹل پر سیتارام باغ کے احاطہ میں ایک خاتون کے ٹکڑے کرتے ہوئے نامعلوم افراد نے ایک بڑے پولیتھن بیاگ میں ڈال کر پھینک دیئے ۔ خاتون کے مختلف پارٹس ‘ ہاتھ ‘ پیر ‘ دھڑ الگ الگ کر کے پولیتھن میں لپیٹ کر پھینک دیا گیا ۔ ڈی ایس پی میدک مسٹر کرشنا مورتی کی قیادت میں سرکل انسپکٹر رورل میدک ‘ سب انسپکٹر پولیس پاپنا پیٹ نے جائے واردات پہنچ کر مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں سے مصروف تحقیقات ہیں ۔ ڈی ایس پی کرشنا مورتی نے کہا کہ خاتون کا قتل کسی اور مقام پر کرتے ہوئے ایڑوپائل لا کر ڈالا گیا ہے ۔ ڈاگ اسکواڈ کی مدد لیتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں ۔